ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورواورمڈگاوں کے درمیان الکٹرک میموٹرین کا آغاز: روزانہ دوڑے گی ایکسپرس ٹرین :بھٹکل والوں کو ہوگی سہولت 

منگلورواورمڈگاوں کے درمیان الکٹرک میموٹرین کا آغاز: روزانہ دوڑے گی ایکسپرس ٹرین :بھٹکل والوں کو ہوگی سہولت 

Thu, 05 Jan 2023 19:51:52    S.O. News Service

بھٹکل:05؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) مینگلور سے بھٹکل ہوتے ہوئے مڈگاوں اور مڈگاوں سے مینگلور جانے والی الیکٹرک انجن سے چلنی والی ’میمو ٹرین‘ دوبارہ شروع کی گئی ہے۔ کونکن ریلوے کے ذرائع کے مطابق یہ ٹرین ہفتہ میں6 دن (سوائے اتوار) کے دوڑے گی۔ 

یاد رہے کہ کووڈ کے زمانے میں روزانہ چلنے والی ڈیموٹرین کو بند کیا گیا تھا۔ جسے اب دوبارہ شروع کیا جارہاہے۔ یہ ٹرین منگلورو اور منی پال جانےو الے مریضوں کو بہترسہولت بخشے گی۔ اس  ٹرین کے ذریعے  کاروار سے لے کر بھٹکل، کنداپور کے مریضوں کومنگلورو، منی پال  اسپتال پہنچا کرعلاج کے بعد اسی دن گھر لوٹ سکیں گے ۔ کووڈ سے پہلے پیاسنجر ٹرین دوڑتی تھی اب اُس کو ایکسپریس میں منتقل کیاگیا ہے۔ جب کہ اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ البتہ افسران کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ ٹرین پہلے سے زیادہ تیز چلے گی۔

5جنوری سے مڈگاؤں جنکشن ۔ منگلورو سنٹرل ایکسپرس ٹرین (نمبر 10107)ہر پیر، منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ اور سنیچر کی صبح  سوا پانچ بجے مڈگاؤں سے نکلے گی اسی دن دوپہر سوابارہ بجے منگلورو سینٹرل پہنچے گی۔ جنوری 5سے ہی منگلورو سنٹرل۔ مڈگاؤں جنکشن ایکسپرس ٹرین (نمبر 10108)ہر پیر ، منگل ، بدھ، جمعرات، جمعہ اور سنیچر کو دوپہر پاونے دوبجے منگلورو سنٹرل سےنکلے گی اسی دن رات 10بجے مڈگاؤں پہنچے گی۔

ایکسپرس ٹرین بلی، لولیم، ہارواڑ، مرجان، شیرور، انانجے ، پڈوبیدری، نندی کور ریلوے اسٹیشن پر  اسٹاپ نہیں دے گی۔ بتایاگیا ہے کہ سال میں دومرتبہ ریلوے بورڈ ہر ایک ریلوے اسٹیشن پر اترنے اور چڑھنے والے مسافروں کی تعداد کاجائزہ لیتاہے ، جہاں چڑھنے اور اترنے والے مسافروں کی شرح میں کمی ہوتی ہے وہاں ٹرین کو روکا نہیں جاتا۔

ایکسپرس ٹرین کانکون، اسنوٹی، کاروار، انکولہ، گوکرن، کمٹہ ، ہوناور ، منکی ، مرڈیشور، بھٹکل ، موکامبیکا، بیندور، سیناپور، کنداپور، بارکور، اُڈپی، ملکی، سورتکل اور منگلورو جنکشن پر اسٹاپ دے گی ۔ مڈگاؤں سے نکلنے والی ٹرین صبح نو بج کر دو منٹ پربھٹکل ریلوے اسٹیشن پہنچے گی اور دوپہر سوا بارہ بجے منگلوروسنٹرل پہنچے گی۔ متعلقہ ٹرین میں 2درائیونگ کوچ سمیت 6کوچ ہونگے۔


Share: